اشتہار

مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا، ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ عام انتخابات جلدہوں گےاورپی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب عمران خان نے کہاکہ اسمبلی کی امانت انہیں واپس کردی۔

انھوں نے کہا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں، عمران خان پاکستان کےسب سےمقبول ترین لیڈرہیں، مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کا کہنا تھا کہ آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا جبکہ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آپ کی استقامت اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں