27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کے پی اسمبلی تحلیل کردی گئی، بیرسٹرسیف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کے بعد کے پی اسمبلی بھی تحلیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنےکی سمری گورنرکو بھیج دی ہے، گورنرکے دستخط نہ کرنے کی صورت میں کے پی اسمبلی اڑتالیس گھنٹےمیں تحلیل ہوجائےگی۔

اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو بھجوانے کے بعد محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں کے پی اسمبلی تحلیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سےدوبارہ حکومت قائم کریں گے۔

- Advertisement -

خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نےسمری گورنرخیبرپختونخوا کو ارسال کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی وقانونی دائرےمیں کام کرنابظاہرآسان لگتاہے مگر جیسے لوگ ہم پرمسلط ہیں وہ آئین وقانون کےدائرےمیں کام نہیں کرتے،گورنرکےپی نے پہلےہی کہہ دیاہے کہ گورنرپنجاب کی روش اپنائیں گے،گورنردستخط کریں یا نہ کریں48گھنٹےمیں اسمبلی ازخودتحلیل ہوجائےگی۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے الیکشن نوے دن کےاندرکرانےہیں مگر غیرآئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کیاجاسکتاہے اس میں کچھ غلط نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ الیکشن نوے دن کےاندرکرانےہیں، موجودہ حکومت الیکشن سےبھاگےگی اور کوئی جوازتلاش کرے گی،کوئی حادثہ یا انہونی ہوتی ہےتوالیکشن میں تاخیرکی جاسکتی ہے جیسے 2007میں بےنظیربھٹوکی شہادت کےبعد الیکشن میں تاخیرہوئی تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ محمود خان نے پارٹی کے فیصلے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر خیبر پختونخواہ کو بھجوا دی ہے۔

اگر گورنر نے 48 گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل نہ کی تو جمعرات کو اسمبلی تحلیل ہو جائے گی،اس فیصلے سے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں