اشتہار

کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نمبر 65,536 خاص کیوں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے وقفے وقفے سے نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے، لیکن کیا آپ واٹس ایپ نمبر 65,536 سے متعلق جانتے ہیں؟

بہت سے لوگ واٹس ایپ کی کچھ خصوصیات سے واقف نہیں ہیں حالانکہ صارفین اسکے بارے میں بہت زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔

تو آئیے آج جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نمبر 65,536 کیوں خاص ہے؟۔

- Advertisement -

عام طور پر فون کالز، پیغام رسانی، چیٹ اور میڈیافائل شیئرنگ کے لئے واٹس ایپ ایک ترجیحی انتخاب ہے۔

واٹس ایپ کی مدد سے میڈیا کی فائلوں کو ایک حد تک بھیجا جاسکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ٹیکسٹ ، تصویر ، ویڈیو اور آڈیو اور جو کچھ آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں وہ ایک مخصوص تعداد اور سائز سے زیادہ نہیں بھیجا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان رہنماؤں نے ٹوئٹر بلیو ٹک کیلیے ادائیگیاں شروع کر دیں

اس کے علاوہ واٹس ایپ پر 65536 سے زیادہ حروف بھیجنا بھی ممکن نہیں، اگرآپ 65536 حروف لکھ کر بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو پاپ اپ اسکرین دکھائی دے گا جس میں پہلے 65536 حروف ہی بھیجے جائیں گے۔

آپ واٹس ایپ پر ایک وقت میں 30 تصاویر ہی بھیج سکتے ہیں، اس کے بعد اگر آپ 300 سے زائد تصاویر بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو واٹس ایپ اسکرین پر پاپ اپ ونڈو کے زریعے بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔

یاد رکھیں کہ آپ ایک وقت میں 30سے زائد ویڈیوز بھی نہیں بھیج سکتے، اور اس کی شرط یہ بھی ہے کہ ویڈیو فائل کا سائز 16 ایم بی سے زیادہ کا نہیں ہونا چاہیے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں