اشتہار

ضمنی الیکشن میں حصہ لینگے یا نہیں؟ فضل الرحمان کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک ( پی ڈی ایم) کے سربراہ نے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان تحریک انصاف کے ڈی نوٹیفائی کی گئی 35 نشستوں پرالیکشن میں حصہ نہیں لے گی

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے گی اسکی وجہ بعد میں بتائیں گے۔

- Advertisement -

ادھر مولانافضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سےرابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پرغور سمیت پی ٹی آئی کی خالی نشستوں سے متعلق بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آض پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی میں واپس جانے پر مشاورت کے دوران ہی وفاقی حکومت نے اپنی چال چلی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر ایوان سے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے استعفے قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 مزید استعفے قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے پی ٹی آئی کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی ہمارا حق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں