اشتہار

دنیا کی طویل العمر خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی معمر ترین خاتون فرانسیسی راہبہ سسٹر آندرے 118 برس کی طویل عمر پانے کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی راہبہ لوسل رینڈن جو دنیا میں سسٹر آندرے کے نام سے مشہور تھیں۔ 118 برس کی طویل عمر پانے کے بعد دنیا سے کوچ کر گئیں جس کے بعد دنیا کی طویل العمر خاتون کا اعزاز ایک ہسپانوی خاتون کو مل گیا ہے۔

لوسل رینڈن نے بیسویں صدی کے اوائل میں 11 فروری 1904 کو فرانس میں جنم لیا۔ انہوں نے اپنی طویل عمر نے دو عالمی جنگیں دیکھیں۔ کئی مملکتوں کا سورج غروب ہوتے اور کئی کو تشکیل پاتے دیکھا۔ دنیا بھر میں تباہی مچا دینے والی دو عالمی وبائیں 1918 کے انفلوئنزا اور 2019 کے کورونا وائرس کا سامنا اور مقابلہ کیا۔

- Advertisement -

لوسل کی طویل العمری کا ایک راز یہ بھی تھا کہ انہوں نے 108 برس کی عمر تک خود کو کام کاج میں مصروف رکھا۔ وہ بچوں کو ڈانس بھی سکھاتی تھیں۔

تاہم آخری عمر میں سسٹر آندرے بستر سے آ لگی تھیں اور دوسروں کی محتاج ہوگئی تھیں۔ ایک ماہ قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں بڑھاپا اس لیے بُرا لگتا ہے کہ وہ اب کوئی کام کاج نہیں کر پاتیں۔

رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ہسپانوی خاتون ماریہ برانیس موریرا کو مل گیا ہے جن کی عمر اس وقت 115 برس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں