جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حکومت نے پھر سے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ نے اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی جس کے بعد حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی گئی تھی۔ اس سے پہلے اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔

- Advertisement -

سپیرم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل تعینات نہ ہونے کا نوٹس لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں