اشتہار

بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ فافن رپورٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات نے انتخابات کی شفافیت کو متاثرکیا، فافن نے رپورٹ شائع کردی۔

تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر مفصل رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی،حیدرآباد میں ووٹ ڈالےجانےکی شرح میں بہت فرق رہا،حیدرآباد ڈویژن میں ووٹرٹرن آؤٹ40فیصدسےزائدرہاجبکہ  کراچی میں ملیرکے علاوہ20 فیصد سے بھی کم ٹرن آؤٹ رہا، کراچی وسطی،شرقی،غربی اور جنوبی میں ووٹر ٹرن آؤٹ نسبتاً کم رہا۔

- Advertisement -

فافن نے اپنی رپورٹ میں گذشتہ بلدیاتی انتخابات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ سال دو ہزار پندرہ میں کراچی اورحیدرآباد میں ٹرن آؤٹ باالترتیب 36اور58فیصدتھا۔

فافن نے حالیہ مقامی نظام حکومت کے انتخابات کو مجموعی طور پر پُرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل پرامن اورنسبتاً منظم رہا تاہم نتائج میں غیرضروری تاخیر نے پرامن اورمنظم انتخابی عمل کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہم تسلیم کریں گے، سعید غنی

پریزائیڈنگ افسران کی جانب سےتیارفارم11میں خامیاں دیکھنےمیں آئیں نتائج میں غیرضروری تاخیرنے پرامن اورمنظم انتخابی عمل کو متاثرکیا۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ عام انتخابات کےسال میں بلدیاتی انتخابات پرشکوک وشبہات پراچھا تاثرنہیں جائیگا، شکوک و شبہات سے پاک انتخابات کے ذریعےہی سیاسی استحکام آسکتا ہے اگر ایسا نہ ہوسکاتو جمہوریت مزید کمزورہوگی کیونکہ شکوک سے پاک انتخابات کےبغیرشہریوں کا جمہوری عمل پراعتماد متزلزل رہےگا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں