تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے زمبابوے کو آؤٹ کلاس کردیا

پوچسفسٹروم: پاکستان نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ کے میچ میں زمبابوے کو آؤٹ کلاس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر پوچسفسٹروم میں کھیلے جارہے گروپ میچ میں زمبابوے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوےٹیم پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنے ٹہر نہ سکی، اور انہوں نے6وکٹوں پر97رنزاسکورکیے، پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصرنے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،لائبہ ناصراورعریشہ نورنے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے اوپنر بیٹرز شوال ذوالفقار اور ایمان فاطمہ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث مقررہ ہدف 10.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: راہول ڈریوڈ کے بیٹے کو کپتان مقرر کر دیا گیا

ایمان فاطمہ نے 62 رنز ناٹ آؤٹ کی دلکش اننگز کھیلی، شوال ذوالفقار نے 32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

اسی فتح کے ساتھ پاکستانی ویمنز انڈرنائنٹین ٹیم نے سپر سکس مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -