اشتہار

یوسین بولٹ کی زندگی بھر کی جمع پونجی لُٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جمیکا: ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی زندگی بھر کی جمع پونجی لُٹ گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگسٹن میں سرمایہ کاری فرم کے اکاؤنٹ سے اسپرنٹر کے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالر غائب ہوگئے ہیں۔

ایتھلیٹ کے وکیل نے بتایا کہ اکاؤنٹ میں موجود رقم یوسین بولٹ کی ریٹئارمنٹ اور زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔

- Advertisement -

یوسین بولٹ کے وکلا کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ ایک کمپنی میں کھولا گیا تھا جبکہ اب ان کے اکاؤنٹ میں چند ہزار ڈالرز ہی باقی رہ گئے ہیں۔

Usain Bolt Lost $12 Million in Savings to a Scam

رپورٹ کے مطابق جمیکا کے فنانشنل سروسز کمیشن کا کہنا ہے کہ اسٹاکس اینڈ سکیورٹیز میں مبینہ فراڈ کی رپورٹس سن کر معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آڈیٹر کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ 2017 میں ریٹائر ہوئے وہ اولمپک گیمز 8 گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 100 میٹر ریس میں انہوں نے 9.58 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرنے کا علمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا یہ اعزاز اب بھی انہی کے پاس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں