اشتہار

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت باہمی کرنسی میں کرنے پر اتفاق ، اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : روس نے پاکستان کے   ساتھ روڈ ٹرانسپورٹ، تیل و گیس ، برآمدی صنعت کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا اور دونوں ممالک مشترکہ تجارت باہمی کرنسی میں کرنے پر بھی متفق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک روس آٹھویں بین الحکومتی کمیشن کا اختتامی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، حتمی مذاکرات میں دونوں ممالک کےوزراء نے شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مذاکرات فریقین نے اقتصادی شعبےمیں تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تجارت،سرمایہ کاری،مواصلات ،بینکنگ سیکٹرمیں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں توانائی، کسٹمز، زراعت، سائنس وٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں تعاون اور تیل وگیس کےشعبے میں تجارت کا ڈھانچہ بنانے پر اتفاق ہوا۔

اعلامیے کے مطابق توانائی میں سرمایہ کاری کو اسٹریٹجک اور آسان شرائط پر توسیع دینے اور دونوں ممالک مشترکہ تجارت باہمی کرنسی میں کرنے پر بھی متفق ہو گئے۔

اعلامیے میں بتایا کہ مارچ میں تیل وگیس کی تجارت کے اسٹرکچر کوحتمی شکل دےدی جائےگی جبلپاور توانائی کےشعبے میں تعاون کے لیےجامع پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

توانائی میں سرمایہ کاری کو اسٹریٹجک اور آسان شرائط پرتوسیع دینے پر اتفاق کیا گیا اور توانائی کےشعبے میں تعاون کے لیےجامع پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں