اشتہار

گیس کی عدم فراہمی، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث عوام زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کے دونوں ٹریک پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق علاقہ مکین گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے جبکہ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک اور علاقہ پولیس موقع پر پہنچی اور دستیاب متبادل راستے تھے وہاں سے گاڑیوں کو نکالنے کا عمل شروع کردیا تاہم احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی زائد قیمتوں پر فروخت کا نوٹس

شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہری گیس سلنڈر خرید کر اس میں مہنگی ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں اور گیس سلنڈر کی خریداری میں بھی ناقص میٹریل کے گیس سلنڈرز کے پھٹنے کے بھی ممکنہ واقعات جنم لے رہے ہیں جس کے وجہ سے گھروں میں موجود مکینوں کی زندگی بھی داؤ پر لگی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں