اشتہار

کراچی : کمپنی میں آتشزدگی سے ایک ملازم جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی کے صنعتی علاقے میں قائم میں ایک دوا ساز کمپنی میں آتشزدگی سے ایک ملازم جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مل ایریا چمڑہ چورنگی کے قریب واقع ادویہ ساز کمپنی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، آگ کمپنی کی تیسری منزل پر لگی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب میڈیسن کمپنی کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے وہاں موجود پر کام کرنے والا ایک ملازم حماد جھلس کرجاں بحق ہوگیا جبکہ شیشے ٹوٹنے کے باعث دوسرا ملازم شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کے ایم سی فائرٹینڈر کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، آگ اس قدر شدید تھی کہ تیسری منزل پر موجود ملازم کو نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں