اشتہار

(ن) لیگ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی میں الیکشن سے متعلق ابتدائی انتظامات اور معاملات پر مشاورت ہوئی، پارلیمانی بورڈ سے متعلق قائد (ن) لیگ نواز شریف نے نام تقریباً فائنل کر لیے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، اس کی صدارت نواز شریف خود کریں گے، امیدوار کو ٹکٹ بورڈ دے گا، ماضی میں بھی ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف خود کرتے تھے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے بتایا کہ مریم نواز لندن سے 26 جنوری کو روانہ ہو کر 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے مریم نوا زپنجاب اور کے پی میں الیکشن مہم شروع کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ تجویز دی ہے کہ 6،7 سینئر لوگ استعفے دے کر الیکشن مہم چلائیں، نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی موشگافیوں کو فائنل کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں