اشتہار

بلاول بھٹو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو رواں ہفتے ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ 25 جنوری کو تاشقند، ازبکستان روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے،اجلاس ’’منسلکی کے استحکام کے سال‘‘کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے، مذکورہ اجلاس میں ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی۔

- Advertisement -

سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملیں گے، وزیرخارجہ کی دورہ تاشقند میں افغانستان سےمتعلق کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے۔

افغانستان پرتاشقند سمٹ میں 20 سے زائد ممالک شرکت کرینگے، دورہ تاشقند میں بلاول بھٹو ازبک قائمقام وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کرینگے۔

وزیر خارجہ کی ازبک صدر شوکت میرزوزئیو سے بھی ملاقات متوقع ہے، تعاون کے فروغ، پاک ازبکستان تعلقات سمیت افغان صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں