ممبئی: بالی وڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ میری کئی فلمیں کامیاب ہونے کے بعد سُپر اسٹار سلمان خان نے مجھے ایک مفید و انوکھا مشورہ دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کارتک آریان نے ’آپ کی عدالت‘ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کی جانب سے دیے گئے انوکھے مشورے کے بارے میں بتایا۔
کارتک نے بتایا کہ ایک بار سلمان خان نے مجھ سے کہا کہ ’جب سب کی فلمیں ہٹ ہوں اور ساتھ میری میں تمہاری بھی ہو جائے تو مزا نہیں آیا۔ جب سب کی فلاپ ہوں اور تمہاری ہٹ ہو جائے تو تاریخ رقم ہو جاتی ہے۔‘
متعلقہ: کارتک آریان نے مشہور اداکار کا گھر کرائے پر لے لیا
خیال رہے کہ کارتک آریان نے اپنی پہلی فلم ’پیار کا پنچنامہ‘ سے لے کر ’شہزادہ‘ تک انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ فلم نگری میں دیگر سُپر اسٹارز کی طرح اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے۔