اشتہار

ٹی ٹوئنٹی میں اعزاز پر وہاب اور تمیم کا جشن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض اور بنگلادیشی بلے باز تمیم اقبال کے ٹی ٹوئنٹی میں اعزاز حاصل کرنے کا جشن منایا گیا۔

کھلنا ٹائیگرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہاب ریاض کی 400 وکٹیں اور تمیم اقبال کے 7000 رنز کے سنگ میل کا جشن منایا۔

وہاب ریاض اور تمیم اقبال نے اعزاز پانے کی خوشی میں کیک کاٹا اور ساتھی دوستوں کے ہمراہ خوشی منائی۔ اس موقع پر نوجوان وکٹ کیپر اعظم خان بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لیستھ ملنگا شاہد خان آفریدی اور سہیل تنویر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کررہے ہیں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرلیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیائے کرکٹ کے چھٹے بولر بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیووئن براوو 614 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان 496 وکٹوں کے دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں