اشتہار

بلدیاتی انتخابات 3 ماہ بعد دوبارہ ہوں گے، ڈاکٹر فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جھرلو اور دھاندلی زدہ تھے، 3ماہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک مرتبہ پھر ہوگا۔

یہ بات انہوں نے حیدرآباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک بڑے طبقے کو دیوار سے لگا کر دھاندلی کے ذریعے سازش کی گئی۔

انہون نے کہا کہ حیدرآباد کی بلدیہ کو ایوان سے باہر لاکر ہم چلائیں گے، تمہارا غبارہ سوراخ والا ہے جلد ہوا نکل جائے گی، پاکستان بنانا ہو تو ہماری قربانی، بچانا ہو تو ہم ہی بلی چڑھیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب اگر وہ اعتماد کا ووٹ لینے آئیں گے تو پوچھیں گے کہ ہم ووٹ کیوں دیں، ہم نے پلہ مچھلی، ربڑی اور حیدرآباد کی چوڑی کی حرمت کو بحال کرنا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تاخیر کا حساب الیکشن کمیشن کو دینا ہوگا، سوا سال کی تاخیر جو آپ نے کی اس کی تنخواہیں آپ واپس کریں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہائی کورٹ میں جو فیصلے ہورہے ہیں اس پر ہمارے ماہرین کانفرنس کرینگے، خدانخواستہ اگر ہم بڑے پھر الجھے تو کارکنان ہمیں الجھنے نہیں دینگے، انضمام30ستمبر1986کی یاد تازہ کررہا ہے یہ ٹریلر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئیر کے سارے اختیارات پہلے ہی وزیراعلیٰ کے پاس ہیں، یہ الیکشن صرف اپنے قبضے پرمہر لگانے کیلئے ہیں کہ بڑی پارٹی بن گئے، ۔

پکا قلعہ گراؤنڈ اپنوں اور غیروں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ ہم نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں، یہ اسی سفر کا آغاز ہے جو قیام پاکستان کیلئے کیا گیا، یہ صرف کارکنان کا اجلاس ہے جب عوام آئیں گے تو86سے بڑا جلسہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں