تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

کراچی میں مکمل بجلی کی بحالی کب تک ہوگی؟ کے الیکٹرک ٹائم فریم دینے سے گریزاں

کراچی : کے الیکٹرک شہر میں مکمل بجلی کی بحالی سے متعلق ٹائم فریم دینے سے گریزاں ہے اور کہا کوشش ہے اسپتالوں اور ائیرپورٹس سمیت اہم مقامات کی بجلی پہلے بحال کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کےالیکٹرک راناعمران نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے بتایا کہ آج صبح 7:34 نیشنل گرڈ میں فریکوئینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی اور اس کا اثر کے الیکٹرک پر بھی آیا، جس سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارانیٹ ورک محفوظ اور فعال ہے، صورتحال کا جائزہ لیکربجلی بحالی کا عمل شروع کیاجارہاہےکچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی ہے۔

راناعمران نے کہا کہ کراچی میں بجلی بحالی کا حتمی وقت نہیں دے سکتے ، لیکن کوشش ہے اسپتالوں اورائیرپورٹس سمیت اہم مقامات کی بجلی پہلے بحال کی جائیں۔

خیال رہے آج صبح ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤں ہوا، جس کے باعث ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹریپنگ سے کے الیکٹرک کے 54 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے اور کراچی کا 90 فیصد سے زائد حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -