اشتہار

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، صدرِ مملکت کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ عزم کا مظاہرہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی عزم کا مطالبہ کردیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن کی توہین مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، قرآن کی توہین کا عمل احمقانہ، اشتعال انگیز اور اسلامو فوبک ہے۔

- Advertisement -

عارف علوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے نفرت انگیز تقاریر،تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دیتی، اسلام دنیا کے تمام مذاہب کے لیے عزت اور احترام کی تلقین کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس گھناؤنے فعل نے مسلمانوں کو ان کی مقدس اقدار کی توہین کرکے دکھ پہنچایا، یہ عمل دنیا میں اسلامو فوبیا کی خطرناک سطح کو ظاہر کرتا ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ عزم کا مظاہرہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں