اشتہار

سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کسٹم حکام نے سعودی عرب جانے والےمسافر سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلئے، مسافر نے برآمد شدہ رقم اپنے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے کراچی سے بذریعہ سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 409 سے سعودی عرب جانے والے حسن گل نامی مسافر کے قبضہ سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلئے۔

حکام نے بتایا کہ مسافر نے برآمد شدہ رقم اپنے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی ، یہ رقم 27000 امریکن ڈالر کے مساوی ہیں۔

- Advertisement -

مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کرنس اسمگلنگ کی تدارک کے لئے خصوصی احکامات کی روشنی میں کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ جناب ندیم میمن صاحب اور ایڈیشنل کلکٹر جناب اسد اللہ لاڑک صاحب کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے خصوصی ہدایات اور احکامات پر اسمگلنگ خصوصی طور پر کرنسی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے تمام میسر وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں ایئرپورٹ کلکٹریٹ کا عملہ شب و روز تندھی کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے مستعد اور متحرک ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں