اشتہار

ایپل کمپنی کا بھارت میں آئی فون کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے وزیرتجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اب بھارت میں اپنے فون کی پیداوار میں اضافہ کررہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایپل کمپنی اپنی پیداوار کا 25 فیصد حصہ بھارت میں ہی تیار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایپل پانچ سے سات فیصد تک کی پیداوار بھارت میں کرتی تھی جس میں اب بہت بڑا اضافہ ہونے جارہا ہے جو ایپل کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔

- Advertisement -

ایپل نے اپنی مصنوعات کی پروڈکشن کے لیے چین پر انحصار کم کرنے کے بعد اب بھارت میں آئی فون کی تیار کرنے کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں ایپل نے نیا آئی فون 14 بھی متعارف کرایا تھا جسے بھارت میں ہی اسمبل کیا گیا تھا۔ ایپل بھارت میں سال 2017 سے آئی فون بنا رہا ہے لیکن وہ عام طور پر پرانے ماڈل تھے۔

مزید پڑھیں : ایپل کا صارفین کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا بڑا منصوبہ

یاد رہے کہ چین میں گزشتہ سال کوویڈ19 کی وباء دوبارہ پھیلنے کے بعد فاکسکن کے زیرانتظام چین کے شہر زینگزو میں آئی فون کی دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری میں کارکنوں کے احتجاج نے پیداوار روک دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں