جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سکیش نے نورا فتیحی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: منی لانڈرنگ کیس میں ملزم سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے۔

نورا فتیحی نے 20 جنوری کو دہلی کی پٹیالیہ ہاؤس عدالت میں بیان جمع کرواتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سکیش چندر شیکھر نے مجھے اپنی گرل فرینڈ بننے کے بدلے میں لگژری گاڑیاں اور پیسوں کی آفر کی تھی۔

آج ملزم نے اداکارہ کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ نورا نے مجھ سے بھاری رقم لے کر مراکش میں گھر خریدا، وہ جھوٹ بول کر قانون سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: ملزم شیکھر نے کیا آفر دی؟ نورا فتیحی نے عدالت کو سب بتا دیا

سکیش نے کہا: ’نورا نے بہت بڑا جھوٹ بولا کہ وہ مجھ سے گاڑی نہیں لینا چاہتی تھی۔ جب وہ میری زندگی میں آئی تو وہ اپنی گاڑی تبدیل کرنا چاہتی تھی۔ اس کے پاس سی ایل اے تھی جو اسے بہت سستی لگ رہی تھی پھر میں نے اسے ایک کار دی۔‘

’میں اسے رینج روور کار دینا چاہتا تھا لیکن چونکہ گاڑی اسٹاک میں دستیاب نہیں تھی اس لیے میں نے اسے بی ایم ڈبلیو ایس سیریز دی جسے اس نے کافی استعمال کیا۔ چونکہ وہ بھارتی نہیں تو اس نے مجھے کہا کہ یہ گاڑی میری دوست کے شوہر بوبی کے نام پر رجسٹر کر دو۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں