اشتہار

اسٹیٹ بینک کے دباؤ پر ڈالر کا ریٹ کم ، اوپن مارکیٹ میں 243 روپے کا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک کے دباؤ پر ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 243 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیز نے اسٹیٹ بینک کے دباؤ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ ڈالر کا ریٹ واپس تبدیل کردیا۔

ایکس چینج کمپنیز نے ڈالر کا ریٹ 234 روپے 50 پیسے پر بند کیا ، آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر دو روپے پچیس پیسے مہنگا ہوا۔

- Advertisement -

اوپن کرنسی میں ڈالر 240 روپے 60 پیسے میں خریدا گیا جبکہ 243 روپے پچاس پیسے تک میں فروخت کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر پر کیپ ہٹانے کے بعد پہلا ریٹ دو سو باون روپے پچاس پیسے پر کھلا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر اننچاس پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے نواسی پیسے پر بند ہوا جبکہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اکتیس روپے بیس پیسے تک میں فروخت کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے گرے مارکیٹ کو ختم کرنے کیلئے آج سے ڈالر کیپ ہٹانے کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈالر بارہ روپے مہنگا ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں