اشتہار

آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پر بابراعظم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور سرگار فیلڈ سوبرز "کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد بابراعظم نے ویڈیو پیغام میں بابراعظم نے خدا کا شکر بجالاتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دوبارہ مجھے ملا، یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ فینز کی سپورٹ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل رہا، فیملی کی جانب سے بھی بھرپور سپورٹ ملی۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سال دوہزار بائیس کا سیزن اچھا رہا، سال دو ہزار تئیس میں بھی کوشش کرونگا کہ اپنی پرفارمنس برقرار رکھوں کیونکہ رواں سال آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اور ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:  بابر اعظم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، نجم سیٹھی

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہی دن میں دو بڑے عالمی اعزاز اپنے نام کرگئے، قومی ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے بعد”سرگار فیلڈ سوبرز "کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

بابراعظم یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ دو ہزار بائیس میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں