اشتہار

زرمبادلہ کے ذخائر 92 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.67 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 6.76 کروڑ کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر میں 99 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی رہی، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس سے گر کر 41 ہزار پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 25 مئی 2022 بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ دن کے آغاز پر مارکیٹ 100 انڈیکس میں 227 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلی۔

دن کے وسط تک انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 638 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن کے اختتام تک انڈیکس 564 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 386 رہا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں