جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قرضے لے کر حکمرانوں نے اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 62 ہزار ارب کا قرض ہمارے کندھوں پر ہے، قرضے لے کر حکمرانوں نے اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم بھوک و افلاس میں مبتلا ہے، حمکرانوں کے کتوں اور بلیوں کے لیے فرانس سے خوارک آتی ہے، ہر پاکستانی ان کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوگیا ہے، ان کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمن کا ایٹم بم اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’ٹیکس غریب عوام دیتے ہیں اور پولیس عمران خان، شہباز شریف اور بلاول گھروں کا پہرہ دہتی ہے۔ حکمران ٹیکس اور بجلی کا بل ادا نہیں کرتے۔ ان کی جائیدادوں اور بینک بیلنس میں اضافہ ہوتا ہے۔ کرپٹ اشرافیہ کی وجہ سے ہمارا پاسپورٹ دنیا بھر میں کمزور ہوگیا۔‘

- Advertisement -

’امریکا میں پولیس نے 12 گھنٹے صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی۔ ایک ایک چیز کی دیکھا کو ان کی تصاویر لیں۔ وہ جو بائیڈن کے گھر کچھ کاغذات تلاش کرنے آئے تھے۔ کیا یہاں پولیس کسی وزیر یا ایم پی اے کے گھر کی تلاشی لے سکتی ہے؟‘

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تعلیمی نظام، زراعت، پی ٹی سی ایل اور اسٹیل مل سمیت سب کچھ تباہ کر دیا، انہوں نے صرف اپنے لیے بنگلے بنائے ہیں، ہر پاکستانی کو آگے بڑھنے کے لیے وسائل کی ضرورت ہے، قرض لے کر آپ نے اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں