اشتہار

امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آسمانی آفت آئی اور ہم تباہی کا شکار ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت مشکل حالات میں حکومت ملی، امید ہے کہ انشاءاللہ آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا اور مشکلات سے باہر نکل آئیں گے، یہ ایک مشکل وقت ہے، لیکن ہم ان مشکلات سے نکلیں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کردیا

ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان اس دو راہے پر کھڑا ہے جہاں ہم ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر کو دیکھ کر درآمدات کی ترجیحی فہرست بنائی ہے جن میں ادویات و خوراک سرفہرست ہیں۔

موجودہ زمانے میں آؤٹ سورسنگ ہی آگے بڑھنے کا طریقہ ہے، آج کی دنیا کا یہی ماڈل ہے، آج حکومتیں ادارے خود نہیں چلاتیں بلکہ انہیں آؤٹ سورس کرتی ہیں، دیکھ لیں کہ ملک میں اسٹیل ملز سمیت سرکاری اداروں و کمپنیوں کا کیا حال ہے، گرین لائن کا کیا حشر ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں