جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

حکومت پنجاب نے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب شہزادہ سلطان کو ایس اینڈ جی آئی ڈی جبکہ مقصود الحسن کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

ڈاکٹر عابد کو آر پی او فیصل آباد، سید خرم علی کو آر پی او راولپنڈی، بابر سرفراز کو آر پی او شیخوپورہ اور شارق کمال کو آر پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ آر پی او بہاولپور منیر احمد کو تبدیل کر کے ان کی جگہ رائے بابر کو تعینات کر دیا گیا۔ مرزا فرحان بیگ کی جگہ میاں محبوب کو آر پی او ساہیوال جبکہ آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اکمل کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں