اشتہار

’جنہیں ری ویو کے ’آر‘ کا نہیں پتا وہ ڈراموں پر تبصرے کرتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی ڈراموں پر تبصرے کرنے والے صارفین پر برس پڑیں۔

اداکارہ مایا علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنہیں ری ویو کے آر کا نہیں معلوم وہ ڈراموں پر تبصرے کرتے ہیں اور پہلی قسط دیکھ کر ہی تبصرے شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر اقساط میں کیا ہوگا کہانی کہاں سے کہاں موڑ لے گی وہ تو کسی کو نہیں معلوم لیکن جو آپ کی ججمنٹ ہوتی ہے وہ وہ پہلی قسط میں آجاتی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا اداکار اس چیز کو محسوس کرتے ہیں لیکن کہتے نہیں ہیں سردیوں میں اداکار راتوں میں شوٹنگ کرتے ہیں گرمیوں میں سخت دھوپ میں ہوتے ہیں۔

مایا علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اے سی کے کمروں میں بیٹھ کر ری ویو دینا آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ری ویو دینا ہی ہے تو پھر 90 دنوں تک ہمارے ساتھ کھڑے ہوکر کام کریں۔ پھر آپ کو پتا چلے گا کہ ایک انسان گھر سے کیسے آرہا ہے کس طرح کام کررہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ آپ لوگ بُرا بولتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ اچھی چیزیں کہتے ہیں جس کے بعد ہم پروڈکشن ٹیم کے پاس جاکر بتاتے ہیں کہ لوگ اب بے وقوف نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں