اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کس کے کہنے پر ہٹائی گئی؟ مراد سعید نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے زمان پارک سے سیکیورٹی ہٹائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارنے والے سے بچانے والی ذات بہت بڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی ٹائیگرز کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کو مہیا کی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ قانون میں واضح ہے کہ سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی دی جاتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نےامریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرایبسلوٹلی ناٹ کہا، سابق وزیراعظم کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کا منصوبہ بنایا گیا،عمران خان پرحملہ ہوا،ان کو چار گولیاں لگیں،آج بھی عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں، رانا ثنا اللہ

مراد سعید نے انکشاف کیا کہ دوبارہ سے عمران خان کو قتل کرنےکی سازش تیارہوچکی،البدر کےنام سے ایک تنظیم کو قتل کرنےکیلئے پیسے دئیے گئے ہیں یاد رکھیں کہ مارنے والے سےبچانے والی ذات بڑی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ زرداری کے پاس کرپشن کا بے تحاشہ پیسہ ہے، سندھ میں لوگ مرتے ہیں،ان کو پیسہ نہیں دیتے،محسن نقوی نیب کو پیسہ دیا چکا ہے،اس کونگراں وزیراعلیٰ لگادیاگیا، یہ سب ملےہوئےہیں،سب غیرآئینی کام کررہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں