تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں۔

لندن میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے حسن نواز کے دفتر پہنچے اور اس دوران میڈیا سے گفتگو کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف سے حتمی ہدایات لینے آیا ہوں، یکم فروری سے مریم نواز کا پنجاب اور پھر خیبر پختونخوا کا دورہ شروع ہو گا، نواز شریف سے ہدایات لے کر کل عطن روانہ ہوں گا۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، ان کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج کیا گیا۔

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں تاہم دعوے سن کر ذہن بنتا ہے کہ اس کو گرفتار کرنا چائیے۔

’عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا‘

وزیر داخلہ نے گزشتہ سال نومبر میں نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان کی مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اختر مینگل نے وعدہ کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو مچھ جیل میں رکھیں گے، کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو اب تک عمران خان گرفتار ہو چکا ہوتا اور فتنہ سر نہ اٹھاتا۔

Comments

- Advertisement -