منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی پولیس کی پہلی اسمارٹ کار سڑک پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس کی جدید سہولیات سے آراستہ پہلی اسمارٹ کار سڑک پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس بھی جدید دور کی ریس میں شامل ہورہی ہے، کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے تیار کردہ پہلی اسمارٹ کار اب سڑکوں پر پٹرولنگ کرے گی۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اس اسمارٹ کارکو ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جو جدید ترین خصوصیات کے ساتھ شارع فیصل اور ساؤتھ ڈسٹرک پر پٹرولنگ کرےگی۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ اسمارٹ کار ڈیجیٹل ماڈیولر سی آر او ڈیوائس سےمنسلک ہے، اس ٹیکنالوجی کے تحت کارکسی بھی نمبر پلیٹ اور چہرےکو شناخت کرسکتی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ کار میں جدید نگرانی والے سر ویلنس کیمرے، ریکار ڈنگ کی سہولت بھی ہے، اسمارٹ کار سے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں مددمل سکے گی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں