اشتہار

الہ دین پارک کو دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الہ دین پارک کو دوبارہ آباد کرنے کے منصوبے کے تحت پارک کا نام باغ کراچی رکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے باغ کراچی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سید سیف الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

باغ کراچی میں 72 ایکڑ زمین پر 5653 درخت لگائے گئے ہیں، اور یہاں ایک فیملی پارک بنایا جا رہا ہے، جھولے بھی لگائے جائیں گے، عدالت کے حکم پر الہ دین کو باغ کراچی میں تبدیل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور یو اے ای قونصل جنرل نے تختی کی نقاب کشائی کر کے باغ کراچی کا سنگ کا بنیاد رکھا، گورنر نے کہا کہ ماضی میں اس مقام پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اس جگہ پر خوبصورت پارک تعمیر کیا جائے گا، 72 ایکڑ رقبے پر مشتمل یہ پارک شہر کی رونقوں میں اضافے کا سبب بنے گا، باغ کراچی شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔

ایڈمنسٹریٹر نے اس موقع پر کہا کہ سب مل جل کر کام کریں گے تو بہتر نتائج آئیں گے، باغ کراچی کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی اور تفریح کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں