تازہ ترین

آئی ایم ایف کا مزید ٹیکس کا مطالبہ، ماہر معاشیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد : ماہر معاشیات ڈاکٹرزبیر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مزید ٹیکس کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے معیشت اور بیٹھے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات ڈاکٹر زبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیر خزانہ نےبھی آنکھیں بند کر کے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کیے اور اب موجودہ وزیرخزانہ بھی آئی ایم ایف کی شرائط ماننے جا رہے ہیں۔

ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ عوام ویسے ہی مہنگائی میں پس رہی ہے، مزید مہنگائی ہو جائے گی، ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ میسر ڈالر اور خرید میں بہت فرق ہے،ڈالرنہ ہونے سے ایل سیز نہیں کھل رہیں، مہنگائی مزید بڑھے گی ، منی سپلائی پر حکومت بالکل کنٹرول نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود بڑھانے کی وجہ سے بھی مہنگائی بڑھے گی نقصان ہوگا، ایکسچینج ریٹ اور مہنگائی کا اس وقت ایک چکرچل رہا ہے جو چلتا رہے گا۔

آئی ایم ایف کے پروگرام کو بہت ناقص سمجھتا ہوں کئی غلطیاں ہیں، بجلی سیکٹرمیں نقصانات کم کرنے کے بجائے قیمتیں بڑھادی گئیں، آئی ایم ایف مزید ٹیکس کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے معیشت اور بیٹھےگی۔

Comments

- Advertisement -