اشتہار

پاکستانی ڈپریشن کا شکار ہیں، وزیر خزانہ کہتا ہے ملک کا اللہ حافظ، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی ڈپریشن کا شکار ہے وزیر خزانہ کہتا ہے کہ پاکستان کا اللہ حافظ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی بہاولپور میں ایماندار لوگ قیادت کریں گے، آج کل علاقہ زکوٰۃ چیئرمین بن جائے تو چھونپڑی بنگلے میں بدل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بہاولپور کو لوٹا ہے ان کا احتساب عوام کریں گے،ہم اقتدار میں آئے تو سودی نظام کو ختم کریں گے۔

- Advertisement -

سراج الحق نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف ، امریکا اور ورلڈ بینک کی غلامی میں آچکے ہیں۔نااہل کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی نے حکومت کی پر کسی کو ترقی نہیں دی، ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے،۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج پاکستانی آلو، ٹماٹر، پیاز کے لیے ترس رہا ہے پانچ دریاؤں کے باوجود لوڈ شیڈںگ ہے، یہ وہ پاکستان ہے جو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں