ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں