اشتہار

پیپلز پارٹی بینظیر کے قتل کا سودا کرکے حکومت میں آئی، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے پی پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے قتل کا سودا کرکے حکومت میں آئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو بھی اپنے قتل کے منصوبے کی نشاندہی کرتی رہیں لیکن پیپلز پارٹی سوتی رہی۔

عثمان ڈار نے پی پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی شہادت کی قیمت وصول کی اور بینظیر کے قتل کا سودا کرکے حکومت میں آئی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہا ہے کہ اس کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ خود حکومت بھی یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود رانا ثنا اللہ نے زمان پارک اور بنی گالا سے سیکیورٹی ہٹا لی ہے۔ کیا سیکیورٹی ہٹا کر دہشت گردوں کو موقع دیا جا رہا ہے؟

عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت یہ بتائے کہ تمام خدشات کے باوجود کس بنیاد پر عمران خان کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں آئین وقانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے قابل احترام ججز پر ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ عدلیہ اور وکلا کی پہلی ذمے داری ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں