تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

’پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ابھی مزید بڑھائی جائیں گی‘

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں روپیہ 14 سے 15 فیصد تک گرا ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ابھی مزید بڑھائی جائیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے پر سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں روپیہ 14 سے 15 فیصد تک گرا ہے۔ آئی ایم ایف آئے گا تو قیمتیں اور بڑھوائے گا۔

شوکت ترین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 655 ارب روپیہ انہوں نے ابھی عوام سے لینا ہے۔ اس کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ابھی مزید بڑھائی جائیں گی۔ یہ حکومت ابھی گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں تو ڈال سکتی نہیں۔ یہ تو صرف نیب قوانین کو تبدیل کرنے حکومت میں آئے تھے۔ آئی ایم ایف کا دباؤ آیا تو انہوں نے ایک دم سے قیمتیں بڑھا دیں۔ اس حکومت کی انا کی تسکین کی قیمت عوام کو برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس حکومت کو عوام کی بالکل فکر نہیں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب کھانے پینے کی اشیا قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافہ ہوگا اور عوام اس مہنگائی کے نتیجے میں پس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مہنگائی کا بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل 35 روپے لیٹر مہنگا

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تو اس حکومت کو بتا چکی کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکیں عام انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے اور سخت فیصلے لے سکے۔

Comments

- Advertisement -