منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

قومی ادارہ صحت میں اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہو سکا، 2 سال گزر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں شعبہ صحت کا سب سے بڑا ادارہ نام نہاد اصلاحات کی نذر ہو گیا، قومی ادارہ صحت میں 2 سال گزرنے کے باجود اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ تشکیل نو ایکٹ نفاذ کو 2 سال گزر گئے لیکن تاحال اصلاحات نا مکمل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد ری آرگنائزیشن ایکٹ پر عمل درآمد کا آغاز تک نہیں ہو سکا ہے۔

پارلیمنٹ نے 2021 میں این آئی ایچ تشکیل نو ایکٹ منظور کیا تھا، ایکٹ کے تحت قومی ادارہ صحت کے نئے 7 سینٹرز قائم ہونے تھے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول سمیت 6 یونٹس کے سربراہان کا تقرر بھی نہیں ہو سکا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق این آئی ایچ یونٹس سربراہان کے عدم تقرر کی وجہ مبینہ بیرونی مداخلت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ بورڈ آف گورنر اصلاحات پر عمل درآمد کی پالیسی واضح نہ کر سکا، این آئی ایچ بورڈ آف گورنر کے بیش تر اراکین بیرون ملک مقیم ہیں۔

این آئی ایچ ذرائع کے مطابق عالمی اور مقامی نجی ماہرین صحت بورڈ آف گورنر کا حصہ ہیں، لیکن قومی ادارہ برائے صحت بورڈ آف گورنر کے درجنوں اجلاس بے نتیجہ رہے ہیں، این آئی ایچ تشکیل نو ایکٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ بھی موجود نہیں۔

پروفیسر عامر اکرام بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کام کر رہے ہیں، وہ 6 سال سے این آئی ایچ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں