تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ نالائق حکومت مہنگائی کے بجائے عوام کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اچانک بڑے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے اس اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ پارٹی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ نالائق حکومت مہنگائی کے بجائے عوام کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف عوام کے ساتھ یہ زیادتی برداشت نہیں کرے گی۔

شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی تمام تھیوریاں فیل ہوچکی ہیں۔ ڈالر 200 روپے پر لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یہ 270 پر پہنچ گیا ہے۔ رحم کریں عوام آپ کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتی۔ اب امپورٹڈ حکومت عوام کی جان چھوڑے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اچانک آج صبح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا جس کے خلاف عوام کی جانب سے بھی غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مہنگائی کا بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل 35 روپے لیٹر مہنگا

اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے جب کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل میں 18 اٹھارہ روپے فی لیٹر قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -