اشتہار

گورنر کے پی کے بیان پر صدر مملکت نوٹس لیں، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے صدراور سپریم کمانڈر افواج پاکستان سے بڑی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ صدراورسپریم کمانڈر افواج پاکستان کی توجہ گورنر کے پی کے بیان پردلاناچاہتےہیں جنہوں نے بیان دیا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ ایجنسیوں، اسٹیبلشمنٹ نےدینی ہے۔

اسد عمر نے صدرمملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات میں بڑھتی ہوئی مداخلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت رہنماؤں کو دھمکی آمیز کالزاور تشدد کا نوٹس لیں،چند کالی بھیڑوں سے باز پرس کی جائے جسکی نشاندہی پی ٹی آئی اور آزاد میڈیا کرتا رہا، کیونکہ ایسے اقدامات سےنہایت منفی اثرات مرتب ہورہےہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے ملک کے بیرونی دشمنوں کے عزائم کو تقویت مل رہی ہے،صدرمملکت انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان 33 حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے‘؛ پی ٹی آئی نے اعلان کر دیا

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے کل پٹیشن فائل کردی جائےگی ہم عدالت میں عوام کا مقدمہ لیکر جائیں گے کیونکہ اس وقت پاکستان کا آئین خطرے میں ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے پی ڈی ایم حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر عوام کو بدترین مہنگائی دی ہے، ان کے طرز حکومت پر شدید تشویش ہے۔

پی ڈی ایم سرکار کی ناقص حکمت عملی کے باعث معاشی ڈھانچے کی تباہی ہوچکی جس کے باعث ملک دیوالیہ ہونےکے قریب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں