بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

شعیب ملک کا ریٹائرمنٹ سے متعلق دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے دوٹوک اعلان کیا ہے وہ مستقبل قریب میں ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مصروف شعیب ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹنس کے معاملے میں اب بھی 25 سالہ نوجوان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ٹیم میں سب سے بڑی عمر کا ہوں لیکن یقین رکھیں کہ آپ میری فٹنس کا موازنہ 25 سالہ نوجوان سے کر سکتے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو چیز مجھے حوصلہ دیتی ہے وہ یہ ہے کہ میں ابھی بھی گراؤنڈ پر آ کر لطف اندوز ہوتا ہوں اور میں اب بھی سوچتا ہوں کہ مزید کھیلنے کی خواہش ہے چونکہ یہ دو چیزیں موجود ہیں، میں کھیلتا رہوں گا جس کی وجہ سے میں ریٹائر ہونے کا سوچ بھی نہیں رہا۔

ملک نے زور دے کر کہا کہ وہ اب بھی دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہیں۔

شعیب ملک اس وقت بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ فارم میں ہیں، انہوں نے سات میچوں میں 45 کی اوسط سے 225 رنز بنائے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے لیے کھیلیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں