جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا، یواے ای صدر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان نے دورہ اسلام آباد کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زایدآل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے ، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔

- Advertisement -

یواے ای صدر نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کی جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔

یاد رہے فاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان کا دورہ اسلام آباد موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ یو اے ای صدر بہاولپور میں شدید بارش کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے، معزز مہمان صبح ساڑھے 7بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے تاہم سیکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز کو اڑان کی اجازت نہیں دی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا، دورے میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال ہونا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں