اشتہار

’نکاح ہورہا ہے تماشا مت بناؤ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں نرگس (شائستہ لودھی) کا جاوید شیخ (وقار) سے دوسری شادی ہوگئی۔

آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

گزشتہ قسدط میں دکھایا گیا کہ منزہ کے انتقال کے بعد وقار کا نکاح نرگس سے ہوگیا اس پر وقار کی بہن کہتی ہیں کہ نکاح ہورہا ہے تماشا مت بناؤ۔

سوتیلی والدہ نرگس سے شانزے کہتی ہیں کہ ’آپ کو بہت جلد اس گھر سے نکال باہر کروں گی، وہ کہتی ہیں کہ والدہ کو دنیا سے رخصت ہوئے چند دن نہیں ہوئے کہ آپ ایک دوسری عورت گھر لے کر آگئے ہیں۔۔‘

کیا وقار کے بچے نرگس کو اپنی والدہ تسلیم کرلیں گے؟ کیا وقار کی زندگی میں نرگس کے آنے کے بعد تبدیلی آسکے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں