اشتہار

موٹر وے کرپشن: گرفتار ملزم عاشق کلیری کی نشان دہی پر مزید 30 کروڑ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موٹر وے کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار ملزم عاشق کلیری کی نشان دہی پر مزید 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب کراچی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب کی حراست میں موجود سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار کے پرسنل سیکریٹری عاشق کلیری کی نشان دہی پر نیب کراچی کی ٹیم نے گلستان جوہر میں عاشق کلیری کے ہمراہ چھاپا مار کر 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عاشق کلیری کے گھر میں موجود فارچونر، کرولا گرینڈی اور او ڈی کارڈ کی نئی کاریں بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہیں۔

- Advertisement -

نیب کے ہاتھوں گرفتار عاشق کلیری نے تحقیقات کے دوران 40 سے 50 کروڑ کی مزید ملکیت کی نشان دہی کی ہے، عاشق علی کی نشان دہی پر نیب کراچی 14 کروڑ روپے پہلے بھی برآمد کر چکی ہے۔

ملزم سے کیش ریکوری کے علاوہ 40 کروڑ مالیت کے پلاٹس کی فائلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ملزم کی نشان دہی ہر گلشن اقبال کے علاقے سے یہ ریکوری کی، برآمد دستاویزات کی جانچ ہڑتال اور ملکیت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی عدالت نے ملزم عاشق کلیری کا مزید 6 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے، اور ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں