جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کیماڑی میں مبینہ طورپر ماحولیاتی آلودگی سے اموات: جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کے معاملے پر جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کے معاملے پر پولیس نے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ قبر کشائی کی باقاعدہ اجازت عدالت سے طلب کی جارہی ہے، قبر کشائی کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش کیلئے سوال نامہ تیار کرلیا گیا، فیکٹری میں کونسا مٹیریل استعمال کیا جارہا تھا،اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

پولیس حکام نے کہا کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ایس آئی یو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں