اشتہار

فوڈ ویلاگر پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا، وجہ حیران کن

اشتہار

حیرت انگیز

چین سے تعلق رکھنے والی فوڈ ویلاگر پر گریٹ وائٹ شارک خرید کر کھانے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تزی نامی فوڈ ویلاگر چین کے مختلف شہروں اور علاقوں میں گھومتی ہیں اور دنیا کو وہاں کے کھانوں سے متعلق معلومات دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد 7 اعشارعہ 8 ملین ہے۔

فوڈ ویلاگر نے گزشتہ سال اپریل میں غیر قانونی طریقے سے گریٹ وائٹ شارک خرید کر کھائی اور اس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی تھی۔

- Advertisement -

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ویلاگر نے علی بابا شاپنگ پلیٹ فارم سے 1141 ڈالرز میں گریٹ وائٹ شارک خریدی۔

اس نے اسے کاٹنے، پکانے اور پھر کھانے کی ویڈیو پوسٹ کی جو تحفظ کے قوانین برائے جنگلی حیات کے حکام تک جا پہنچی۔ حکام نے ان پر 18 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں