جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

قومی کرکٹر شاہنواز ڈاہانی نے بچپن کی یادیں تازہ کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے بچپن کی یادیں تازہ کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ کے زریعے بتایا گیا کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے المدینہ کالونی لاڑکانہ میں واقع سندھ پبلک اسکول کا دورہ کیا۔

فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹر طلبا کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، شاہنواز ڈاہانی نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی اسی اسکول سے حاصل کی تھی۔

فیس بک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہنواز ڈاہانی نے لکھا کہ اپنے پرائمری اسکول کے اساتذہ اور طلبا سے ملنا ان کے لئے اعزاز کی بات تھی۔

قومی کرکٹر نے زندگی کی تلخ یادوں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چھٹی جماعت تک یہاں تعلیم حاصل کی کیونکہ میرے والد مزید فیس برداشت نہیں کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کی سندھی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اس لیے دسویں جماعت تک گورنمنٹ پائلٹ اسکول لاڑکانہ میں داخلہ لیا، بعد ازاں کامرس کالج لاڑکانہ سے انٹر اور گریجویشن کی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ناصرف گراؤنڈ میں ایکٹو رہتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی گائیکی کی ویڈیو بھی اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں