منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود عوام کی پہنچ سے باہر ، قلت کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کو سپلائی کم کردی، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرول پمپس کیلئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے سپلائی محدود کردی گئی ، جس کے باعث مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سےباہرہونے لگیں۔

پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافےیاکمی کاموجودہ صورتحال سےکوئی تعلق نہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سےتیل فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ تیل کی سپلائی نہیں ہوگی تو پمپس پر بیچنے کیلئے کچھ نہیں ہوگا، اوگرا پیٹرول پمپس پر سپلائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت پی ایس اوکےعلاوہ تمام آؤٹ لیٹس پرتیل کی کمی کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں