اشتہار

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان تفویض

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ میں شامل14وزراء کو قلمدان دے دیئے گئے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں تمام وزراء کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق مسعود شاہ اسٹیبلشمنٹ اینڈایڈمنسٹریشن اور بین صوبائی رابطہ کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں، عبدالحلیم قصوریہ زراعت، لائیواسٹاک اور ماہی پروری کے وزیرہوں گے۔

اس کے علاوہ شاہدخٹک کو سائنس و آئی ٹی اور ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ جسٹس(ر) ارشاد قیصر قانون وپارلیمانی امور اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر مقرر کیے گئیے ہیں۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمدعلی شاہ کو مواصلات و تعمیرات کا محکمہ دیا گیا ہے اور بخت نوازخان جنگلات و ماحولیات اور کلائمٹ چینج کے وزیر ہوں گے۔

نگراں حکامت کے اعلامیے کے مطابق منظور آفریدی کو محکمہ ایکسائز اور محنت کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ عدنان جلیل محکمہ مال اور صنعت وتجارت کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : اعظم خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلٰی تعینات

اس کے علاوہ محمد غفران کو محکمہ معدنیات کا قلمدان دیا گیا ہے اور حامد شاہ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ذمہ داریوں سونپی گئی
ہیں جبکہ سیف اللہ خان کو ہاؤسنگ اور جیل خانہ جات کا وزیرمقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ساول نذیر محکمہ بلدیات، تاج محمد آفریدی امداد و بحالی کے وزیراور فضل الٰہی محکمہ خوراک وآبپاشی کے وزیر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں